Saturday, April 20, 2024

لندن : لیگی کارکنوں کا جمائما کے گھر کے سامنے احتجاج

لندن : لیگی کارکنوں کا جمائما کے گھر کے سامنے احتجاج
May 30, 2016
لندن(92نیوز)لندن میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جمائما کے گھر کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے کارکن لندن میں جمائما کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے وقت عمران خان کے دونوں بیٹے گھر میں موجود تھے، لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے گھر کے باہر مظاہرہ کرتے ہیں جس کے جواب میں یہ مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مظاہرے کے دوران ایک لیگی کارکن نے وزیراعظم نوازشریف کو اپنا دل بھی دینے کی پیش کش کی، اور کہا کہ وزیراعظم کے لئے ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے۔