Wednesday, April 24, 2024

لندن: قائد اعظم کے نام سے منسوب گھر اب بھی روسی خاتون کی ملکیت

لندن: قائد اعظم کے نام سے منسوب گھر اب بھی روسی خاتون کی ملکیت
December 26, 2017

لندن (92 نیوز) لندن میں قائد اعظم کے نام سے منسوب گھر اب بھی روسی خاتون کی ملکیت ہے جسے نہ تو پاکستانی حکومت نے اور نہ ہی کسی دوسرے پاکستانی نے خریدنے کی کوشش کی ہے۔
برطانیہ میں قائد اعظم کا گھر خرید کر قومی ورثہ قرار دینے میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کی عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ بات کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی آگے نہ بڑھ سکی۔
گزشتہ سال بھی 92 نیوز نے برطانوی حکومت کی جانب سے قومی ورثہ قرار دی گئی اس عمارت کو خریدنے کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی لیکن ابھی تک معاملہ بیوروکریسی کی روایتی بے حسی کا شکار ہے۔
لندن میں رسل روڈ پر واقع اس عمارت میں بانی پاکستان محمد علی جناح نے 1893 سے 1895 تک رہائش رکھی۔
لندن میں مقیم پاکستانیوں نے بھی حکومت پاکستان کی جانب سے دکھائی جانے والی عدم دلچسپی پرغم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
آج بھی اس گھر میں قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی اشیا اثاثے کے طور پر موجود ہیں۔