Sunday, September 8, 2024

لندن فیلٹس ریفرنس ، بی وی آئی کو لکھے گئے ایم ایل اے کل طلب

لندن فیلٹس ریفرنس ، بی وی آئی کو لکھے گئے ایم ایل اے کل طلب
April 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت میں لندن فیلٹس ریفرنس کیس میں عدالت نے بی وی آئی کو لکھے گئے ایم ایل اے کل طلب کر لئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔  عدالت نے ایم ایل اے کے جوابات بھی واجد ضیاء کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ آج حاضری سے استشنی ملنے پر نوازشریف اورمریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے جرح کے دوران سوال کیا کہ نلسن کے رجسڑڈ شئیرز کب اور کس کے نام جاری ہوئے تھے جس پر واجد ضیا نے بتایا کہ دستاویزات کے مطابق چار جولائی 2006 کو  منروا کے نام پر جاری ہوئے تھے۔ ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق سیٹلر حسین نواز ہے مریم نواز کے بیان اور ٹرسٹ ڈیڈ کے مندرجات میں تضاد ہے ۔ٹرسٹ ڈیڈ پر درج ہے کہ  مریم نواز ان شئیرز کو ہولڈ کریں گی۔ جواب نہ ملنے کی وجہ سے یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ اب نیلسن اور نیسکول کا رجسٹرڈ شیئر ہولڈر کون ہے۔ واجد ضیا نے مزید بتایا کہ ایسی کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جس سے ظاہر ہو کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ پراپرٹیز کا گراؤنڈ رینٹ ادا کیا ہو۔ جے آئی ٹی نے تصدیق شدہ دستاویزات، خط و کتابت کا ریکارڈ مانگاتھا۔ استغاثہ کے گواہ کا کہناتھا کہ بی وی آئی نے بتایا کہ ایم ایل اے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ زبانی میں مانگی گئی ساری دستاویزات نہیں بتا سکتا جس پر عدالت نے نے بی وی آئی کو لکھے گئے ایم ایل اے کل طلب کرلئے۔ اس کے بعد کیس کی سماعت کل ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔