Friday, May 3, 2024

لندن : فیصل واوڈا کی سکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات ،الطاف حسین کے خلاف ثبوت فراہم کئے

لندن : فیصل واوڈا کی سکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات ،الطاف حسین کے خلاف ثبوت فراہم کئے
August 3, 2015
لندن(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈانے لندن میں سکاٹ لینڈیارڈحکام سے ملاقات کی اورانہیں الطاف حسین کے خلاف ثبوت بھی فراہم کئے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں تحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈانے قانونی ٹیم کے ہمراہ سکاٹ لینڈیارڈکے افسروں  سے دوگھنٹے سے زائدوقت تک ملاقات کی  جس میں انہوں نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو آٹھ فائلیں اور ایک سی ڈی  کوالطاف حسین کے خلاف بطورثبوت فراہم کیا۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واڈانے کہاکہ انہوں نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ،عمران فاروق قتل کیس اوراشتعال انگیزتقاریرکرنے کے حوالے سے ثبوت میٹروپولیٹن پولیس کوفراہم کئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنمانے کہاکہ وہ پاکستانی قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ بہت جلد متحدہ کے قائد کے ریڈوارنٹ جاری کروائینگے انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی اپیل کے باوجودلندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ان کے احتجاج میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں پی ٹی آئی کے خلاف مظاہرے منسوخ کرنے پڑے۔ فیصل واوڈانے کہاکہ وہ قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے خلاف احتجاج کاسلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔