Thursday, April 25, 2024

لندن فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری‘ منفردملبوسات کی نمائش

لندن فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری‘ منفردملبوسات کی نمائش
September 20, 2016
لندن (ویب ڈیسک) لندن فیشن ویک میں معروف فیشن ہاوس ملبری نے اپنے منفرد ملبوسات نمائش کے لیے پیش کر دیے۔ ملبری کے ملبوسات پہنے ماڈلز نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ تفصیلات کے مطابق لندن فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ معروف فیشن ہاوس ملبری کے منفرد ملبوسات پہنے ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔ نرالا میک اپ‘ منفرد انداز‘ خوبصورت ماڈلز اور نت نئے ملبوسات نے لندن فیشن شو کو چار چاند لگا دیے۔ لندن فیشن ویک میں فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش پرجوش انداز میں کر رہے ہیں۔