Friday, April 26, 2024

لندن فیشن شو،ملبوسات کی نمائش جاری ، ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

لندن فیشن شو،ملبوسات کی نمائش جاری ، ماڈلز کے ریمپ پر جلوے
September 21, 2016
لندن(ویب ڈیسک)رت بدلتے ہی پہناوے بھی بدلنے لگے ہیں لندن فیشن شو میں نت نئے ملبوسات کی نمائش جاری ہے  ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے اور خوب داد سمیٹی ۔ تفصیلات کےمطابق  برطانیہ میں سجا لندن فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے فیشن ویک میں کرسٹوفر کین کے ڈیزائن کیے گئے ملبوسات کی نمائش کی گئی  موسم کیا بدلہ  پہناوے بھی بدل گئے ۔ لندن فیشن ویک میں ہلکے اور گہروں رنگوں کا امتزاج خوبرو ماڈلز پر خوب جچا، خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر واک کی اور حاضرین کے دل جیت لیے،اداکارہ سلمیٰ ہائیک ،فیشن ماڈل ڈیزی لوئے اورپوپی ڈیلی ویجن کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیئے۔