Friday, April 26, 2024

لندن فلیٹس ریفرنس: نواز فیملی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

لندن فلیٹس ریفرنس: نواز فیملی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر
January 22, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) لندن فلیٹس ریفرنس میں نیب نے نواز شریف فیملی کے خلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی ریفرنس میں سات نئے گواہ شامل کیے گئے ہیں جن میں دو گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے ۔
ضمنی ریفرنس میں نئے شواہد حصہ بنائے گئے ہیں ۔
فرانزک ماہر رابرٹ ریڈلے اور واجد ضیاء کا ایک قریبی رشتے دار گواہوں میں شامل ہے ۔
ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں دوگواہان کا تعلق وزارت اطلاعات سے ہے ۔ ایک گواہ کا تعلق نجی ٹی وی چینل جبکہ دو کا تعلق نیب سے ہے ۔
برطانیہ میں مقیم دونوں گواہوں کے ابتدائی بیانات قلمبند کیے گئے ہیں ۔
نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز بھی شواہد کا حصہ ہیں ۔