Friday, April 19, 2024

لندن ، فلیٹ سے 2 دھماکا خیز ڈیوائس برآمد، تحقیقاتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

لندن ، فلیٹ سے 2 دھماکا خیز ڈیوائس برآمد، تحقیقاتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
November 22, 2018
لندن (92 نیوز) شمال مغربی لندن میں خالی فلیٹ سے 2 دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہونے پر تحقیقاتی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس کو دونوں ڈیوائسز ہارلسڈن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ملیں۔ پولیس نے آٹھ گھنٹے تک علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا اور دونوں ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا۔ مکمل تلاشی کے بعد فلیٹ اور اردگرد کے علاقے کو کلیئر قراردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فلیٹ خالی تھا اور کسی کے استعمال میں نہیں تھا۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔ دونوں ڈیوائسز کا فرانزک معائنہ کیا جارہا ہے۔