Friday, May 10, 2024

لندن فلم اینڈ کامک کون اختتام پذیر

لندن فلم اینڈ کامک کون اختتام پذیر
July 29, 2019
لندن ( 92 نیوز) لندن فلم اینڈ کامک کون اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ لندن کے اولمپیا سنٹر میں سپر ہیروز اور کامک کرداروں کا میلہ سجا  ،جسے دیکھنے کیلئے بچوں سمیت ہزاروں مرد و خواتین امڈ آئے۔ لندن فلم اینڈ کامک کون میلے کے شرکا نے خود کو اپنے من پسند کرداروں میں بدل رکھا تھا، کہیں پوکے مون دندناتا نظر آیا تو کہیں سٹار وار موویز کی خلائی مخلوق چلتی رہی ۔ میلے کی رونقوں کو دوبالا کیا مووی اسٹارز اور نامور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز نے، جنھوں نے مداحوں کو آٹو گراف بھی دیئے اور ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ میلے میں شرکا کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، جہاں کامک بکس، کھلونے اور کپڑے رکھے گئے تھے۔