Monday, September 16, 2024

لندن : شامی مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے چوتھی ڈونرز کانفرنس جاری

لندن : شامی مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے چوتھی ڈونرز کانفرنس جاری
February 4, 2016
لندن(ویب ڈیسک)لندن میں شامی مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کےلیے چوتھی ڈونرکانفرنس جاری ہےاقوام متحدہ نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کے لیے آٹھ ارب ڈالرامدادکامطالبہ کردیاہےلندن میں عالمی برادری شامی مہاجرین کی مشکلات میں کمی لانے کاعزم لئے امداداکٹھی کرنے کےلیے سرجوڑکربیٹھ گئی۔ تفصیلات کےمطابق شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث ملک چھوڑنے والے افرادکی امدادکے لیے منعقدہ کانفرنس کی میزبانی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کررہےہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے شامی مہاجرین  کی امدادکےلیے پونے دوارب ڈالرکی امداددینے کااعلان کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون اوراقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے کہاکہ امدادی رقم سے شامی بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کیاجائے گا۔ جرمن چانسلرانجیلامرکل نے دواعشاریہ چھپن ارب ڈالرکی امداددینے کاوعدہ کرتے ہوئے کہاکہ آج کادن شامی مہاجرین کےلیے امیدکادن ہےاقوام متحدہ نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کے لیے تقریباً آٹھ ارب ڈالر کی امداددینے کامطالبہ کیاہے جبکہ منتظمین کاکہناہے کہ کانفرنس سے  مہاجرین کےلیے نوارب ڈالراکٹھے ہوجائیں گے۔ کانفرنس میں تیس عالمی رہنماؤں سمیت ساٹھ ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔