Saturday, April 20, 2024

لندن سب کیلئے کھلا ہے، میئر لندن

لندن سب کیلئے کھلا ہے، میئر لندن
December 8, 2017

کراچی (92 نیوز) میئر لندن صادق خان نے مزار قائد پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میئر لندن صادق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن کا پیغام لیکر آیا ہوں۔ لندن سب کیلئے کھلا ہے۔ تعلیم ،کاروبار اور سیاحت کے لئے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ہندو، سکھ، مسلم ہر رنگ ونسل کے لوگ رہتے ہیں۔
صادق خان نے کہا کہ لندن اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات پر بے حد خوشی ہے۔ ہمیں ملکر آگلے ستر برسوں کے لئے کام کرنے کی ضروت ہے۔