Thursday, April 25, 2024

لندن :ساتویں مڈل ایسٹ بزنس لیڈر ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب،  مختلف کیٹیگریوں میں31 افراد کو ایوارڈ دیے گئے

لندن :ساتویں مڈل ایسٹ بزنس لیڈر ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب،  مختلف کیٹیگریوں میں31 افراد کو ایوارڈ دیے گئے
March 2, 2017
لندن (92نیوز)ساتویں مڈل ایسٹ بزنس لیڈر ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔ مختلف کیٹگریز میں اکتیس کامیاب افراد کو ایوارڈ دیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق پروقار تقریب میں ملائشیا کے ہائی کمشنر احمد راشدی ہازیزی، انٹرنیشنل ایمریٹس گروپ کی صدر بدر یا آل مولا ، مونتا العجیل اور نعیمہ مطار نے خطاب کیا۔ جبکہ بحرین، قطر، ہواےای کے سفرا سمیت برٹش ایم پی سٹیفن ٹم نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ایم پی  سٹیفن نے کا کہنا تھا کہ لندن کےلئے فخر کی بات ہے کہ مڈل ایسٹ کے اعلی ایوارڈ کے لے لندن کا انتخاب کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ برطانیہ بزنس کے لے بہترین ملک ہے اور سرمایہ کاروں کے لے ہر وقت دروازے کھلے ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔  تقریب کے شرکاء نےنائٹی ٹو نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کاروباری حضرات کے لے ایسے ایوارڈز حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔ تقریب میں فیشن شو اور جمناسٹک کی پرفارمنس پر شرکا نے خوب داد دی۔