Thursday, March 28, 2024

لندن ،دوروزہ نا ٹنگ ہل کارنیول اختتام پذیر،لاکھوں افراد کی شرکت

لندن ،دوروزہ نا ٹنگ ہل کارنیول اختتام پذیر،لاکھوں افراد کی شرکت
August 28, 2018
لندن ( 92 نیوز) لندن کا  دو روزہ نا ٹنگ ہل کارنیول اختتام پذیرہوگیا  ، کارنیول میں 15 سے 20 لاکھ افرادنےشرکت کی، 1966 سے شروع ہونے والے اس میلے میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں ۔ گزشتہ 52 سال سے مغربی لندن میں منعقد ہونے والے اس کارنیول میں جہاں رنگ برنگے فلوٹ بنائے جاتے ہیں تو دوسری طرف شرکا بھی زرگ برگ لباس پہنے اس میلے کی رونق کو چار چاند لگاتے ہیں ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کے8ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود  رہے ۔ تین بجے گرینفل ٹاور میں مرنے والے 72افراد کے لیے72 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔میلے میں شریک افراد نے خوب انجوائے کیا. پولیس کو اس میلے میں بہتر انتظامات کے لیے سیکشن 60 کے تحت خصوصی اختیارات بھی دئیے گیے تھے تاکہ وہ کسی بھی مشکوک شخص کو روک سکیں۔ گزشتہ روز133 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا  اور 20خطرناک ہتھیار بھی برآمد کیے ۔ اس موقعہ پر کھانے پینے کے بہتر انتظامات کے لئے لوگوں نے گھروں کے باہر بھی عارضی سٹالز لگائے تھے ۔