Friday, May 17, 2024

لندن : حملہ کرنیوالے خالد مسعود سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کا سلسلہ جاری

لندن : حملہ کرنیوالے خالد مسعود سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کا سلسلہ جاری
March 25, 2017
  لندن (ویب ڈیسک)لندن میں حملے کرنے والے خالد مسعود کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہےخالد مسعود متشدد مزاج تھا۔ دو شادیاں کیں  دو بیٹیاں تھیں ۔ خالد مسعود دو مرتبہ جیل بھی گیا  جیل میں ہی اسلام کی طرف راغب ہوا۔ تفصیلات کےمطابق باون سالہ حملہ آور خالد مسعود کا پیدائشی نام ایڈریان  رسل ایلمز تھا وہ سکول کے زمانے میں ذہین طلبہ میں شمار ہوتا تھا اور فٹ بال کا بے حد شوقین تھا۔  انیس سو تراسی  کا سال ایڈریان کی زندگی میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ۔ اس سال  جرم کی پاداش میں ا سےپہلی بار جیل کی ہوا کھانی پڑی ۔  انیس سو اکیانوے میں جین ہاروے اسکی زندگی میں آئیں۔ شادی کے آٹھ سال بعد اسے ایک شخص کو چاقو سے زخمی کرنے کی پاداش میں  ایک بار پھر دو سال کیلئے جیل جاناپڑا۔ جیل سے واپسی پر اس نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام خالد مسعود رکھ لیا۔ ایک ہمسائے کے مطابق اسکی بڑی بیٹی نے اسلام قبول کرلیا تھا جبکہ اسکی پارٹنر اور چھوٹی بیٹی نے اسکا کہنا نہیں مانا جس پر اس نے انہیں چھوڑ دیا۔  خالد مسعود  نشے کا عادی بھی تھا اس نے فرزانہ ملک نامی خاتون سے دوسری شادی کی جو چل نہ سکی۔