Thursday, September 19, 2024

لندن ، تیز رفتار گاڑی برطانوی پارلیمنٹ کی حفاظتی رکاوٹوں سے جا ٹکرائی

لندن ، تیز رفتار گاڑی برطانوی پارلیمنٹ کی حفاظتی رکاوٹوں سے جا ٹکرائی
August 14, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ پر ایک بار پھر حملہ ہو گیا۔ تیز رفتار گاڑی راہگیروں کو کچلتے ہوئے پارلیمنٹ کی حفاظتی باڑوں سے ٹکرا گئی جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کےبعد دو سو اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کرتے ہوئے حکام نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔ پولیس نے ویسٹ منسٹر ٹیوب سٹیشن، وکٹوریا ٹاور گارڈن اور پارلیمنٹ اسکوائر کو عوام کیلئے بند کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب لندن کے مئیر صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ واقعے سے متعلق تفصیلات جاننے کیلئے پولیس کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال مارچ میں ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب دہشت گرد حملے کے نتیجے میں باون افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔