Friday, May 17, 2024

لندن ، تعزیتی تقریب کے دوران خواتین کی گرفتاریوں پر پولیس کو تنقید کا سامنا

لندن ، تعزیتی تقریب کے دوران خواتین کی گرفتاریوں پر پولیس کو تنقید کا سامنا
March 14, 2021

لندن (92 نیوز) لندن میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی خاتون کیلئے تعزیتی تقریب کے دوران خواتین کی گرفتاریوں پر برطانوی پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

لندن میں اغوا کے بعد خاتون کے قتل پر جنوبی لندن کے پارک میں لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، شمعیں روشن کیں جب کہ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے بھی مقتولہ کے احترام میں پھول رکھے۔

 پولیس نے کوروناقوانین کی وجہ سےمظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر شرکا نے شدید ردعمل ظاہر کیا،اس دوران پولیس نے خواتین سمیت متعدد افراد کو ہتھکڑیاں لگادیں جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

 33سالہ سارہ 3 مارچ کو لاپتہ ہوئیں تھی تاہم کچھ دن پہلے ان کی لاش کے ٹکڑے ملے ہیں۔