Saturday, April 20, 2024

لندن: برطانیہ میں انتخابات کے موقع پر عوامی مظاہرہ، ویسٹ منسٹر پیلس کے سامنے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، کئی افراد گرفتار

لندن: برطانیہ میں انتخابات کے موقع پر عوامی مظاہرہ، ویسٹ منسٹر پیلس کے سامنے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، کئی افراد گرفتار
May 8, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں انتخابات کے دن کفایت شعاری کے مخالفوں نے پیلس ویسٹ منسٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جبکہ پولیس نے احتجاج میں شریک بعض افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے اب جھوٹ نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی بچت مہم چلا رہی ہے اور لوگ اسی کی مہم کیخلاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہے جبکہ کنزریٹو پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ تین کروڑ افراد کےانکم ٹیکس میں کمی کرے گی اور بجٹ خسارہ کم کرے گی۔