Sunday, September 8, 2024

لندن: ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘دی مین فرام یو این سی ایل ای’’ کا رنگارنگ پریمیئر، سینکڑوں پرستار امڈ آئے

لندن: ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘دی مین فرام یو این سی ایل ای’’ کا رنگارنگ پریمیئر، سینکڑوں پرستار امڈ آئے
August 8, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ ایکشن ایڈونچر فلم دی مین فرام یو این سی ایل ای کا رنگارنگ یورپی پریمیئر لندن میں ہوا۔ فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے سینکڑوں پرستار امڈ آئے۔ ہدایتکار گائے رچی جب اپنی کاسٹ کے ساتھ ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوئے تو وہاں موجود سینکڑوں مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر فلمی ستاروں ہینری کیول اور ایلیسیا وی کیندر نے تصاویر بنوائیں اور فلم میں اپنے کردار کے بارے میں تفصیلی بات چیت بھی کی۔ ہنسی مزاح اور مار دھاڑ سے بھرپور اس فلم کی کہانی ساٹھ کی دہائی کے مناظر پر مشتمل ہے جس میں امریکی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹس نپولین سولو اور الیا کریاکن ایک ایسی پراسرار مجرمانہ تنظیم کے خلاف مشترکہ خفیہ مشن میں حصہ لیتے ہیں جو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کیلئے کام کر رہی ہوتی ہے۔ فلم رواں سال چودہ اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔