Sunday, May 5, 2024

لندن: ایک دکان میں لگنے والی آگ نے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے ایک شخص زخمی

لندن: ایک دکان میں لگنے والی آگ نے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے ایک شخص زخمی
June 16, 2015
لندن (ویب ڈیسک) مشرقی لندن کےمصروف ترین علاقے بارو آف ہیکنی میں ایک دکان میں لگنے والی آگ نے کئی عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ آتشزدگی سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ہیکنی کی یارک ٹون میں دن بارہ بجے کے قریب ایک دکان میں بھڑکنے والی آگ نے یکایک کئی دوسری دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ دکانوں سے اٹھنے والا دھواں میلوں دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں اور عملے کے بہتر اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے کسی اور ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے علاقے میں ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا اور پیدل چلنے والوں کو جائے حادثے سے دور رہنے کی ہدایت کی جبکہ مقامی لوگوں کو بھی اپنی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کیلئے کہا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کی اس پر قابو پانے کیلئے سوہو، ازلنگٹن، ہالووے، شورڈچ، ہومرٹن، بیتھنل، ٹوٹنہیم، وائٹ چیپل اور پاپلر فائر اسٹیشنوں سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرنا پڑیں۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔