Friday, April 26, 2024

لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا

لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا
December 14, 2017

لندن (92 نیوز) لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے پہلے سے لندن موجود ہیں تو موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد سیدھے لندن پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ لندن پہنچے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے لندن پہنچنے پر جارحانہ انداز اپنایا اور میٹنگ کے سوال پر بولے کہ کوئی میٹنگ نہیں ہو رہی، نواز شریف ہمارے قائد ہیں۔ ان سے ملاقات کیلئے آیا ہوں۔
اپوزیشن کے الائنس کے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ گرینڈ الائنس بنانا اپوزیشن کا حق ہے۔ حکومت آئینی مدت پوری کرنے کے قریب ہے۔
وزیرخارجہ نے اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان کی تردید کر ڈالی اور کہا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب کا اپنا طریقہ کار ہے۔ وہ کارروائی پوری کریں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی اعتدال پسندی میں تبدیل ہو رہی ہے۔ دھرنوں سے کوئی خطرے والی بات نہیں۔ ملک میں امن وامان ہے۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔