Thursday, April 25, 2024

لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا محور، وزیراعظم نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات متوقع

لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا محور، وزیراعظم نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات متوقع
May 23, 2016
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم اور آصف زرداری کی آج لندن میں ملاقات کا امکان ہے جبکہ مقام انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔ پی پی ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہو رہی ہے۔ فضل الرحمان ضامن کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ ملاقات کے انتظامات پاکستان کے معروف بزنس مین نے کیے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں ملاقات کوئی رنگ دکھائے گی۔ لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا محور بن گیا۔ وزیراعظم نوازشریف طبی معائنہ کے لیے لندن پہنچ گئے جبکہ ان کے سیاسی حلیف مولانا فضل الرحمان  پہلے ہی برطانیہ پہنچ چکے تھے۔ سابق صدر آصف زرداری لندن میں ہی قیام پذیر ہیں۔ پاناما لیکس سے ملک میں جاری سیاسی تناؤ پر سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سیاستدانوں کی آپس میں ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں تاہم موجودہ حالات میں یہ ملاقات کوئی رنگ دکھائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان لندن میں جلد ملاقات ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان کا اس ملاقات میں کردار اہم ہو گا اور وہ ضامن کی حیثیت سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھنے کے لئے تین مقامات پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم نوازشریف کی خواہش پر ہو رہی ہے جبکہ اس کے انتظامات پاکستان کے معروف بزنس مین نے کیے ہیں۔