Monday, May 6, 2024

لندن ، ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری

لندن ، ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری
July 12, 2018
لندن (92 نیوز) لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکن ایک مرتبہ پھ  آمنے سامنے آگئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن میں متنازعہ فلیٹس کے باہر پاکستان  پیٹراٹک فرنٹ اور پی ٹی آئی کارکنوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔ اس دوران مسلم لیگ نون کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے ۔ تصادم کے خطرے کے پیش نظر  پولیس کی بڑی نفری اس موقع پر موجود تھی ۔ ایون فیلڈ ہاؤس گز شتہ دنوں سے احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ تین روز قبل مشتعل افراد نے نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج  کیا تھا اور  دروازہ توڑنے کی کوشش کی تھی ۔