Monday, May 6, 2024

لندن ،ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر اوور سیز پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ ، نعرے بازی

لندن ،ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر اوور سیز پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ ، نعرے بازی
July 12, 2018
لندن ( 92 نیوز ) ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر اوور سیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے وقت پاکستانی عدالت سے لندن ایون فیلڈ فلیٹس کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ رہائش گاہ میں ہی موجود تھے ۔ نواز شریف ہارلے سٹریٹ کلینک سے لندن ایون فیلڈ فلیٹس میں پاکستان جانے کیلئے تیار ہونے آئے کہ اوور سیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شریف خاندان کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین میں خواتین بھی موجود تھیں  جبکہ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر شریف خاندان کیخلاف نعرے درج تھے ۔