Sunday, September 8, 2024

لندن اور کینیڈا میں جشن آزادی کی خصوصی تقریبات،پاکستانیوں کی بھر پور شرکت

لندن اور کینیڈا میں جشن آزادی کی خصوصی تقریبات،پاکستانیوں کی بھر پور شرکت
August 14, 2017

لندن (92نیوز)بیرون ممالک مقیم پاکستانی بھی وطن کی آزادی کا جشن بھرپور انداز سے منارہے ہیں ،لندن اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ہائی کمیشن  لندن میں قیام پاکستان کی سترہویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے سالگرہ تقریب میں پرچم کشائی کی ۔ تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا ۔ ادھر کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی وطن عزیز کی 70ویں سالگرہ کا جشن خوب جوش و جذبے کے ساتھ منایا،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ تقریب کے دوران ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار دیکھنے  کو ملی ۔۔شرکا ڈھول کی تھاپ پر پرجوش ہوتے رہے ۔۔خواتین اور بچوں کی اکثریت نے قومی لباس زیب تن کرکے تقریب میں شرکت کی۔