Thursday, March 28, 2024

لندن: انسان کو اُٹھا کر اڑنے والا جیٹ پیک 25ہزار پائونڈ میں دستیاب

لندن: انسان کو اُٹھا کر اڑنے والا جیٹ پیک 25ہزار پائونڈ میں دستیاب
January 16, 2017

لندن (ویب ڈیسک) لندن کی فضاؤں میں دنیا کا پہلا جیٹ پیک متعارف کرا دیا گیا۔ جیٹ پیک بنانے والی کمپنی نے اس کی لانچنگ کیلئے ایک عام شخص کا انتخاب کیا۔ بس دو انجنوں والا یہ جیٹ پیک کمر پر پہنیں اور اڑتے ہی جائیں۔ دنیا کے اس  پہلے جیٹ پیک کو حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔

بٹن دباتے ہی جیٹ پیک انسان کو اٹھا کر اوپر کی طرف پرواز شروع کر دیتا ہے پھر جہاں چاہے اسے گھماتے پھریں۔ اس اڑنے والی مشین کو ’’جے بی ٹین جیٹ پیک‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جیٹ پیک دو انجنوں کی مدد سے اڑتا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت 25ہزار پائونڈ رکھی گئی ہے۔