Friday, April 19, 2024

لندن : الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

لندن : الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
September 6, 2016
لندن(92نیوز) پاکستان کے خلاف بیانات دینے پر الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں برطانیہ بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ہے ۔مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غدار وطن الطاف حسین کو پاکستانی حکومت کے حوالے کرے ۔عینی شاہدین کے مطابق علاقہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔