Tuesday, April 16, 2024

لندن ،92نیوز یو کے کا سجائی اور اعتماد کا ایک سال مکمل

لندن ،92نیوز یو کے کا سجائی اور اعتماد کا ایک سال مکمل
December 12, 2018
لندن ( 92 نیوز)92 نیوز  یوکے کا سچائی اور اعتماد کا ایک سال مکمل  ہو گیا  اور کامیابیوں کا سفر جاری   ہے ۔ کم ترین عرصے میں بڑی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد یوکے اور یورپ کا رخ کیا ۔ 92 نیوز یو کے آیا اور چھا گیا ،رپورٹرز کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے ساتھ ثابت کیا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کر جاتے ہیں۔ جی ہاں نائینٹی ٹو نیوز برطانیہ کے دل لندن کے باسیوں میں آتے ہی گھر کر گیا ۔صرف لندن ہی نہیں بلکہ برمنگھم، بریڈفورڈ، گلاسگو، راچڈیل، مانچسٹر، برسٹل، لیڈز، والسل، لوٹن،  ایڈنبرا اور آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن  میں مقیم پاکستانیوں  اور کشمیریوں کی آواز بن گیا ۔ برطانیہ کے بعد یورپ بھر میں بھی 92 نیوز کا نیٹ ورک  پاکستان کے کسی بھی چینل سے بڑا ہے۔ جرمنی کے شہر برلن،بون اور فرینکفرٹ ہویا پھر اسپین کا بارسلونا،فرانس میں خوشبوؤں کا شہر پیرس ہو یا پھر ہالینڈ کا دارالحکومت دی ہیگ ہو پورا یورپ 92 نیوز کے ریڈار پر ہے۔ میر پور آزاد کشمیر سے مانچسٹر برطانیہ تک نائنٹی ٹو نیوز یوکے کشمیریوں کی موثر آواز بن کر عالمی افق پر نمودار ہوا ۔ سکھ کمیونٹی کو درپیش مسائل کی بات ہویا ان کے مطالبات کو عالمی طاقتوں کے ایوانوں تک پہنچانے کی بات ہو ،نائنٹی ٹو نیوز یوکے ہر قدم پر سکھ کمیونٹی کی آواز بنا۔ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل سے لیکر یوکے میں مختلف تقریبات کے انعقاد تک 92نیوز یوکے نے اپنی سکرین پر دکھائے  تو مسائل حل ہونے کی اُمید بھر آئی ۔ برطانیہ میں انتخابات کا مرحلہ ،سیاست کے میدان میں اتار چڑھاؤ  سے لیکر خون جما دینے والی برفباری اور سردی  نے جہاں نظام زندگی مفلوج کردیا وہیں 92  نیوز یو کے نے یہ سب کچھ دکھایا۔ یورپ اور یوکے میں نئے سال کی تقریبات   اور آتش بازی کا حسین نظارہ  یا جرمنی میں اینجلا مرکل کی انتخابات میں جیت   اور فرانس کے انتخابات میں 92  نیوز یوکے کی کوریج نے نئے معیار قائم کر دیئے ۔ اسپین میں کتالونیا کے احتجاج  سے لیکر  عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کی کوریج یا پھر اسکینڈی نیویئنز  کی خبر ہو 92 نیوز یوکے نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ 92نیوز یوکے اپنے دیکھنے والوں کو دنیا کے تبدیل ہوتے سیاسی منظر نامے سے لیکر موسمی تبدیلیوں اور تقاریب تک سب ہی کچھ دکھا رہا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ آئندہ بھی اپنے اس عزم پر قائم رہے گا ۔یہی وجہ ہے 92 نیوز کا نعرہ ہے باخبر باوثوق۔