Saturday, April 20, 2024

للت مودی نے آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کا الزام سریش رائنا ،ڈوائن براوو اور جدیجا پر تھوپ دیا

للت مودی نے آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کا الزام سریش رائنا ،ڈوائن براوو اور جدیجا پر تھوپ دیا
June 27, 2015
لندن(ویب ڈیسک) انڈین  پریمیئر  لیگ کے سابق  کمشنر للت مودی نے سریش رائنا، ڈوائن براوو اور روندرا جدیجا پر آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کا الزام لگا دیا۔ ان  کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ریئل  اسٹیٹ ٹائیکون بابا دیوان سے رشوت میں نقد رقم اور تحائف وصول کیے تھے۔ لندن میں مقیم للت مودی نے ایک خط ٹویٹ کرتے  ہوئے  دعویٰ  کیا ہے کہ جون دو ہزار تیرہ میں انہوں نے یہ خط آئی سی سی کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو رچرڈسن کو کچھ اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے لکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رچرڈسن چاہیں تو وہ یہ معلومات  آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کو دے سکتے ہیں،اس کے بعد مودی نے سریش رائنا، ڈوائن براوو اور روندرا جدیجا کی نشاندہی کی جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں  کے دیوان بابا سے قریبی روابط ہیں،مودی  نے  الزام  لگایاہے کہ  ان  کھلاڑیوں نے دیوان  بابا سے  نقد رقوم وصول کی