Thursday, March 28, 2024

لعنت بھیجنے والوں کوالیکشن میں سمجھ آ جائیگی کہ پارلیمنٹ کیا ہے،وزیر اعظم

لعنت بھیجنے والوں کوالیکشن میں سمجھ آ جائیگی کہ پارلیمنٹ کیا ہے،وزیر اعظم
January 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) شاہد خاقان عباسی نے خود کو خودکش وزیر اعظم قرار دیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو خطر ہ ہے نہ سازش ہورہی ہے ۔ جسے شوق ہے تحریک عدم اعتماد لے آئے۔ادارے حدود میں رہیں ، ججز کا ریکارڈ بھی سامنے آنا چاہئے ۔ لعنت بھیجنے والوں کو الیکشن میں سمجھ آجائیگی ۔ امریکا سے کوئی خطرہ نہیں۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ڈاکہ نہیں مارا کہ این آراو کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کےخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی ، اسمبلی تحلیل کرنے کے  2 ہی راستے ہیں۔  پہلا نوازشریف کہیں تب یا دوسرا تحریک عدم اعتماد ، تیسرا کوئی راستہ نہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ  عمران خان ، آصف علی زرداری اورطاہر القادری کی عقل قابل داد ہے ۔ جس نے سیاست کا کھیل کھیلنا ہے کھیل لے ۔ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ہر ادارہ اپنی جگہ بنانے میں لگا ہے ، دائرہ کار میں رہا جائے تو بہتر ہوگا ۔ جسے جج تعینات کیا جائے ، اس کا اصل چہرہ سامنے آنا چاہیے ۔ پراسیکیوٹرنیب کےلئے5 نام آئے تھے۔۔ان پراپنا موقف بتا کر3 نئے نام بھیجے ہیں۔۔اس مرتبہ پہلے کی طرح کرپٹ نگران وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے ۔