Thursday, May 2, 2024

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سے قبل نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سے قبل نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت
January 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) العزیز اور فلیگ شپ ریفرنسز کے  فیصلے سے قبل نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور اپنے وکلاء سے مشاورت کی  جس میں گرفتاری کی صورت میں عوامی رابطہ مہم کیلئے ہدایت کی ۔ سینیٹر عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر لیگی رہنماؤں کی بیٹھک  ہوئی ،  اجلاس میں  خواجہ حارث، حمزہ شہباز، طارق فضل چوہدری، مرتضیٰ جاوید عباسی، طلال چوہدری ،سابق گورنر محمد زبیر، نے شرکت کی ۔ نواز شریف نے اجلاس کے شرکا کو گرفتاری کی صورت میں عوامی رابطہ مہم کیلئے ہدایت کی جب کہ ن لیگ کا یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا بھی حکم دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف نے فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں  قانونی آپشنز استعمال کرنے کا عندیہ بھی دیا ، جب کہ ان کا کہنا تھا کہ  ملک کی خدمت کرنے کا یہ صلہ مل رہا ہے۔