Wednesday, May 15, 2024

لشمینیا کی بیماری خیبر پختونخوا میں بے قابو ہوگئی

لشمینیا کی بیماری خیبر پختونخوا میں بے قابو ہوگئی
February 12, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا میں لشمینیا کی بیماری بے قابو ہو گئی ، صوبے میں لشمینیا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ بیماری کے علاج کے لئے اسپتالوں میں ادویات موجود نہیں۔ صوبائی حکومت کے اقدامات کے باوجود خیبر پختونخوا میں لشمینیا پر قابو نہ پایا جا سکا۔ مارکیٹ میں عدم دستیابی کے باعث دوائیں باہر سے منگوانی پڑی۔ حکومت نے ساڑھے 9 ہزار انجکشن منگوا کر متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیے ہیں مگر صرف  ضلع خیبر میں لشمینیا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 378 ہے، لشمینیا سے متاثرہ دیگر 13ہزار مریضوں کو یہ دوا ملنے کے لئے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ لشمینیا ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج اگر فوری نہ ہو تو مریض کا چہرہ اور متاثرہ حصہ ایسا بگڑ جاتا ہے کہ پھر ادویات سے بھی اس کی ریکوری ممکن نہیں ہوتی اس لئے اگر متاثرہ مریضوں کو فوری یہ ادویات فراہم نہ کی گئیں تو بچوں کی ایک بڑی تعداد کے چہرے ہمیشہ کے لئے مسخ ہو کر رہ جائیں گے۔