Sunday, May 5, 2024

لداخ میں چینی فورسز نے جھڑپ میں تین بھارتی فوجی ہلاک کر دیئے

لداخ میں چینی فورسز نے جھڑپ میں تین بھارتی فوجی ہلاک کر دیئے
June 17, 2020

لداخ ( 92 نیوز) لداخ کے علاقے گلوان میں چینی اور بھارتی فورسز کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فورسز نے بھارت کے 3 فوجی  مار ڈالے، ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں میں ایک کرنل رینک کا افسر بھی شامل ہے ۔

چین نے ایک بار پھر بھارت کی عقل ٹھکانے لگا دی، لداخ کے علاقہ  گلوان میں چینی اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ،  جس میں چین کی فورسز نے بغیر کوئی آتشیں اسلحہ استعمال کئے بھارت کے تین  فوجی ہلاک کر دیے جن میں ایک کرنل رینک کا افسر بھی شامل ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق  بھارت مسلسل سرحدکی خلاف ورزی کررہاہے، پیر کو بھارت نے2 بار سرحد کی سنگین خلاف ورزی کی ، بھارتی فوجیوں نے چینی فورسز پر حملے کئے  ، سرحدی خلاف ورزی پرجھڑپ کےدوران بھارتی فوجی مارے گئے۔