Friday, April 19, 2024

لبنانی عوام نے 6سال کےعرصہ میں پہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کیا

لبنانی عوام نے 6سال کےعرصہ میں پہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کیا
May 9, 2016
بیروت(ویب ڈیسک)لبنانی عوام نے چھے سال کے عرصے میں پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کیا جہاں بیروت شہر اور بیکا وادی  کے دوصوبوں میں بلدیاتی نمائندوں کے چناؤ کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ تفصیلات کےمطابق لبنان میں آخری بارمیونسپل انتخابات دوہزار دس میں ہوئے تھے سخت سیکیورٹی  میں ہونیوالی پولنگ میں ووٹ ڈالنے کا تناسب انتہائی کم رہا ،،بلدیاتی انتخابات کیلئے دوسرے مرحلے میں پانچ صوبوں میں پولنگ انتیس مئی کو ہو گی مشرق وسطیٰ کے ملک میں صدر کا عہدہ پچھلے دو سال سے خالی ہے   اوردوہزار نو کے بعد سے پارلیمانی انتخابات بھی نہیں ہو سکے ۔ لبنانی حکومت  بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجہ شام میں جنگ اور سیکیورٹی خدشات  کو قرار دیتی ہے ،،بیروت   سٹیزن فورم نے بھی بلدیاتی انتخابات میں چوبیس امیدوار کھڑے کئے ہیں سٹیزن فورم میں اساتذہ، ماہی گیر اور اداکار شامل ہیں۔