Friday, April 19, 2024

لبنان کے مستعفی وزیر اعظم وطن پہنچ گئے ، استعفی بھی واپس لے لیا

لبنان کے مستعفی وزیر اعظم وطن پہنچ گئے ، استعفی بھی واپس لے لیا
November 22, 2017

بیروت ( 92 نیوز ) لبنان کی سیاست میں ایک کےبعد ایک ڈرامائی موڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تین ہفتے تک ملک سے غائب رہنے والے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری وطن واپس پہنچ گئےاور استعفیٰ واپس لے لیا اور بیروت میں ملکی یوم آزادی کی تقریب میں بھی بھرپور شرکت کی۔
چار نومبر کو مستعفی ہونے والے وزیر اعظم سعد الحریری نہ صرف گزشتہ روز دارالحکومت بیروت واپس پہنچے بلکہ انہوں نے ملک کے چوہترویں یوم آزادی کی شاندار تقریب میں بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر شرکا کی جانب سے نہ صرف انکا بھر پور استقبال کیا گیا بلکہ فوجی دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔ لبنان کے صدر نے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔
ڈرامائی طور پر اپنے عہدے سے استعفی دینے اور پھر سعودی عرب میں پناہ لینے والے لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے الزام لگایا تھا کہ انہیں حزب اللہ سے جان کا خطرہ ہے۔
تاہم لبنانی صدر اور حزب اللہ نے سعد الحریری کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سعودی عرب پر الزام عائد کیا اس نے حریری کو نظر بند رکھا ہوا ہے ۔ فرانسیسی صدر کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعد الحریری فرانس مصر اور پھر قبرص کا دورہ کرکے بیروت واپس پہنچے ۔