Friday, April 19, 2024

لبنان کی حزب اللہ کیخلاف اقدامات کیلئے مشورے کر رہے ہیں ، سعودی وزیر خارجہ

لبنان کی حزب اللہ کیخلاف اقدامات کیلئے مشورے کر رہے ہیں ، سعودی وزیر خارجہ
November 17, 2017

ریاض (92 نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جان ایف لودریاں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی حزب اللہ کیخلاف اقدامات کیلئے مشورے کر رہے ہیں۔ حزب اللہ ایران کے اشاروں پر کھیل رہی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی خطے میں بالا دستی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کیلئے پیغام ہے۔ بس بہت ہو گیا۔ اب مزید برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ایران جارحیت پر اترا ہوا ہے ہم ابھی صرف رد عمل دے رہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے لبنان کی سیاسی جماعتوں کے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ سعودی نے لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری کو زبردستی اپنے ملک میں رکھا ہوا ہے۔ سعد حریری جہاں بھی جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور مشرق وسطی کی صور تحال پر بات ہوئی۔