Thursday, April 25, 2024

لبنان میں ڈیزل ٹینک پھٹ گیا، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

لبنان میں ڈیزل ٹینک پھٹ گیا، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
October 10, 2020
بیروت (92 نیوز) لبنان میں ڈیزل ٹینک پھٹ گیا، 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ریڈکراس کے مطابق دھماکے سے لوگ خوف زدہ ہوگئے، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔