Thursday, April 25, 2024

لبنان میں دوسرے روز بھی احتجاج  کیا گیا

لبنان میں دوسرے روز بھی احتجاج  کیا گیا
January 23, 2020
بیروت ( 92 نیوز) لبنان میں نئی حکومت کا قیام بھی عوامی غصے کو ٹھنڈا نہ کر سکا، حسن دیاب کے وزیراعظم بننے کے بعد سے مسلسل دوسرے روز بھی دارالحکومت بیروت میں احتجاج کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاجی مظاہرین رکاوٹیں توڑ کر لبنان  کی  پارلیمنٹ کے باہر جا پہنچے ، اورسیاسی قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کی جانب پٹاخے پھینکتے رہے ، سڑکوں پر کوڑے دان الٹا دیئے اور ٹائر جلا کر متعدد راستوں کو بند کر دیا۔ ہانگ کانگ مظاہرین کی پیروی کرتے ہوئے لیزر کا استعمال بھی کیا،،، سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے اور واٹر کینن کا بھی خوب استعمال، جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔