Wednesday, April 24, 2024

لبنان میں حکومت مخالف دلچسپ احتجاج

لبنان میں حکومت مخالف دلچسپ احتجاج
October 22, 2019
بیروت ( 92 نیوز) احتجاج کا ذکر ہو تو دماغ میں توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ کا ذکر آتا ہے مگر لبنان میں حکومت مخالف دلچسپ احتجاج نے لوگوں کے دل جیت لئے ۔ لبنانی عوام بہت زندہ دل ہیں ، جس کا عملی مظاہرہ انہوں نے حالیہ دنوں میں ہونے والے احتجاج میں کیا ۔ حکومت کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکلے مگر ہم آہنگی، پیار، محبت، عزت، احترام کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ مظاہروں کے دوران متعدد افراد اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے جنہیں بہلانے کا خوب بندوبست کیا گیا تھا ، خوف سے بچانے کیلئے بچوں کی مشہور زمانہ نظم بےبی شارک بھی احتجاج کا حصہ بنی ، جس پر بڑے بھی خوب رقص کرتے نظر آئے۔ بیروت کی فضاؤں میں جہاں حکومت مخالف نعرے گونجے، وہیں قہقہے بھی گونجے، مظاہرین نے ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے ڈی جے کا بھی بندوبست کررکھا تھا۔ سالگرہ کا جشن ہو یا شادی کی شہنائی ، یہ احتجاج لبنانیوں کو اپنی خوشیاں منانے سے نہ روک سکا۔  لاکھوں افراد کے بیچ ہیپی برتھ ڈے کی دھن میں کیک بھی کاٹا گیا۔ لبنان میں گذشتہ ہفتے حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل گیا ، مظاہرین وزیراعظم سعد حریری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔