Saturday, April 20, 2024

لبنان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

لبنان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
January 15, 2020
بیروت ( 92 نیوز) لبنان میں احتجاجی مظاہرے تھم نہ سکے، بگڑتی معاشی صورتحال پر سیکڑوں مظاہرین دارالحکومت بیروت کی سڑکوں پر نکل آئے۔بیروت میں مرکزی بینک کی عمارت کے باہر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا اور سیکورٹی فورسز پر پتھر برساتے رہے، جواب میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ دیکھنے میں آئی۔ واضح رہے ملکی قیادت کی ناکام معاشی پالیسیوں کیخلاف گزشتہ اکتوبر سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔