Thursday, May 9, 2024

لبنان، معاشی بحران کیخلاف مظاہرے جاری، جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

لبنان، معاشی بحران کیخلاف مظاہرے جاری، جھڑپیں، متعدد افراد زخمی
October 19, 2019
بیروت (92 نیوز) لبنان میں معاشی بحران کیخلاف مسلسل دوسرے روز بھی پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بیروت میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے  جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے بحران کا ذمہ دار حکومتی اتحادیوں کو قرار دیتے ہوئے انہیں 72 گھنٹے میں معاشی اصلاحات منظور کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔