Sunday, May 5, 2024

لبرٹی میں آگ کیسے لگی !!! فرانزک رپورٹ کیلئے آگ کے نمونے بھیج دیئے گئے

لبرٹی میں آگ کیسے لگی !!! فرانزک رپورٹ کیلئے آگ کے نمونے بھیج دیئے گئے
June 16, 2015
لاہور (92نیوز) لبرٹی کے مشہور ڈیپارٹمینٹل سٹور میں آگ خود لگائی گئی تھی یا حادثاتی طور پر لگی تھی؟ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لبرٹی کے سپرسٹور میں لگنے والی آگ کے نمونے فرانزک رپورٹ کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ فرانزک رپورٹ سے جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ آگ لگنے کے پیچھے اصل محرکات کیا ہیں۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ کہیں آگ لگانے کا مقصد کوئی فوائد حاصل کرنا تو نہیں تھا۔ اس مقصد کیلئے سٹور سے آگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔