Wednesday, May 1, 2024

لاہوریوں کیلئے خوشخبری !!! تاریخی مقامات کی سیر کرانے کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں آ گئیں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری !!! تاریخی مقامات کی سیر کرانے کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں آ گئیں
October 18, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پہلی ڈبل ڈیکر بسیں آگئی ہیں۔ بسیں سیاحوں کو شہر کے اہم مقامات کی سیر کرانے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میٹرو بسوں، ڈاچی، شاہی رکشوں کے بعد اب شہریوں کی سہولت کے لئے پنجاب حکومت ڈبل ڈیکر بسیں لائی ہے۔ محکمہ سیاحت پنجاب کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے لائی گئی ان دو ڈبل ڈیکر بسیں کو عوام کے لئے دس محرم کے بعد بس کا حتمی روٹ طے ہوگا جس کے بعد سروس شروع کردی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں مزید تین ڈبل ڈیکر بسیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ بس کے نچلے حصے میں اٹھارہ جبکہ اوپر اڑتالیس مسافر بیٹھ سکیں گے۔ اور تو اور بس میں سیاحوں کیلئے ایل سی ڈیز، سپیکر، آگ بجھانے کے آلات، دھوپ اور بارش سے بچنے کے لئے روف کور سمیت آٹھ سکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔