Sunday, September 8, 2024

لاہوریوں کو 30من مضرصحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام !!! 7افراد گرفتار، مقدمات درج، سلاٹر ہاﺅس سیل

لاہوریوں کو 30من مضرصحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام !!! 7افراد گرفتار، مقدمات درج، سلاٹر ہاﺅس سیل
August 23, 2015
لاہور (92نیوز) مردار اور مضر صحت گوشت کا گھناونا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف محکمہ لائیو سٹاک کا آپریشن جاری ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں سے بارہ سو کلو گوشت پکڑ کر سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک نے شہر کے داخلی راستوں شاہدرہ ،کاہنہ ، شالامار اور فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے بارہ سو کلو سے زائد مضر صحت گوشت پکڑ لیا۔ سگیاں پل کے قریب رکشے میں گوشت رکھ کر سپلائی کےلئے لے جانیوالے رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسر کاشف جلیل کا کہنا ہے شہریوں کی صحت کے دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لے کر چھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں جبکہ نشترٹاون میں چھاپہ مار کر غیرقانونی سلاٹر ہاوس کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق ایک ماہ میں بیس ہزار سے زائد مضر صحت گوشت تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ سو سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔