Wednesday, May 8, 2024

لاہوریوں نے پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی

لاہوریوں نے پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی
February 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہوریوں نے پتنگ بازی پر پابندی گڈی ڈور کیساتھ ہوا میں اڑا دی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کااعلان واپس لئے جانے کے باوجود شہری پتنگ بازی سے بازنہ آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈور پھرنے سے 2 افراد اسپتال پہنچ گئے ، جب کہ پولیس نے   ڈیڑھ سو سے زائد قانون شکنوں کو حوالات کی سیر کرادی ، پکڑے گئے پتنگ بازوں سے پتنگیں،ڈور،چرخیاں اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ شہریوں کی جانب سے پتنگ بازی روکنے کیلئے مزید  سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کینٹ ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے 68 ،اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے38 پتنگ باز گرفتارکرلئے ۔ لاہورپولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے23 ،ماڈل ٹاؤن 30 ،سول لائنز 10 جبکہ صدر ڈویژن سے 13 پتنگ بازوں کوحوالات پہنچادیاگیا ۔ سیکڑوں کی تعداد میں پتنگیں،چرخیاں ،ڈور،پنی اور دیگر سامان برآ مد کرلیاگیا ۔ ڈولفن اورپولیس رسپانس یونٹ نے کریک ڈاؤن  میں 12 پتنگ باز گرفتارکرکے پتنگیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ شہریوں نے پتنگ بازی روکنے کے لئےمزید سخت ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے۔ ڈورپھرنےکےپےدرپے واقعات کی وجہ سےپنجاب حکومت کوبسنت منانےکااعلان واپس لیناپڑگیامگرپتنگ بازتمام پابندیاں ہوامیں اُڑاتے رہے۔