Wednesday, April 24, 2024

لاہوری بہن بھائیوں نے کورونا ٹیسٹ کیلئے سافٹ ویئر تیار کرلیا

لاہوری بہن بھائیوں نے کورونا ٹیسٹ کیلئے سافٹ ویئر تیار کرلیا
March 14, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لاہور میں ایک ایسے بہن بھائی بھی ہیں جنہوں نے کورونا سے جنگ لڑنے کےلئے ایک ایسا سافٹ وئیر بنایاہے جو بغیر کسی ٹیسٹ کے کورونا کی تشخیص کر سکتا ہے،نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرکے پیسے کمانے کی ایپلی کیشن بھی تیار کرلی۔

لاہور کے رہائشی 2ہونہار بہن بھائیوں نےپاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کا بیٹرہ اٹھا لیا۔ اٹھارہ سالہ طلعت محمود اور اسکی بہن قمر النسا نے مختلف اپیس کے ساتھ ساتھ کورونا جیسی موذی مرض کا بغیر ٹیسٹ کیےپتہ لگانے کیلئےسافٹ وئیر بھی تیار کیا ہے۔

ٹیلنٹڈ نوجوان نے ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے کہ اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کسی بھی شخص کی بیماری کی تشخیص ہوسکے گی۔

طلعت محمود کے مطابق یہ آرٹیفیشنل انٹیلی جنس سے کام کرتا ہے، اسکا فائدہ ہے کہ ہئلتھ سسٹم پر لوڈ کم پڑے گا۔ یہی نہیں ان دونوں بہن بھائیوں نے سوشل میڈیا کے متبادل چیٹنگ ایپس بھی بنائی ہیں جو آپ کیلئے گوگل پلے اسٹور پر فری میں دستیاب ہیں۔

دونوں بہن بھائیوں کی بنائی ایپس میں زیادہ بہتر پرائیوسی اور زیادہ بہترین فیچرز ہیں۔

محمد طلعت اور انکی بہن جیسے طالبعلم پاکستان کا سرمایہ ہیں، اگر حکومت انکی مدد کرے تو یہ پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔