Sunday, September 8, 2024

لاہور،ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جانے لگا

لاہور،ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جانے لگا
September 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ کرنے کا آغاز  کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق شہر میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک وارڈن نے کمرکس لی ، روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک ہزار کے چالان کیے جارہے ہیں جس پر شہری بلبلا اٹھے ہیں ۔ کسی شہری کو زیادہ چالان پر اختلاف ہے تو کوئی ہیلمٹ کے اچانک سے مہنگے ہوجانے پر برہم ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہائیکورٹ کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے،ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے پیر کے روز سے شہر میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد ہیلمٹ پہننے پر مجبور ہوچکی ہے۔