Friday, March 29, 2024

  لاہورہائیکورٹ:پنجاب بھر کی یونین کونسلوں میں جسٹس آف پیس تعینات کرنے کی متفرق درخواست دائر

   لاہورہائیکورٹ:پنجاب بھر کی یونین کونسلوں میں جسٹس آف پیس تعینات کرنے کی متفرق درخواست دائر
May 28, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب بھر کی یونین کونسلز میں جسٹس آف پیس تعینات کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انقلاب نے اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر کی یونین کونسلز میں جسٹس آف پیس کا تقرر کرنے سے نہ صرف وکلا بلکہ دیگر شہریوں کے بہیمانہ قتل کی وارداتوں سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہر محلے میں جسٹس آف پیس کی تقرری سے سانحہ ڈسکہ جیسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے،لہٰذا پنجاب بھر کی یونین کونسلز میں جسٹس آف پیس کی تقرری کے لئے ابتدائی اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔