Monday, May 13, 2024

لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی، چودھری سرور

لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی، چودھری سرور
November 17, 2019
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی۔ نوازشریف کو بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کیں۔ حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنا پر باہر جانے کی اجازت دی۔ اتحادیوں کے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں۔ چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 5 سال کے لئے عوام نےچنا ہے، 5 سال پورے کریں گے۔ گورنر پنجاب نے لاہور ازمیر ٹاؤن میں صاف پانی پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پلانٹ سے آٹومیٹک سسٹم کے تحت صاف پانی حاصل کیا جاسکے گا۔ کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت پانی کا ٹی ڈی ایس اور پی ایچ لیول ہمہ وقت آر او پلانٹ پر ڈسپلے ہوگا۔ ماضی میں صاف پانی کے منصوبے کرپشن کی نذر ہوگئے یا ناقص حکمت عملی  سے ڈلیور نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آب پاک اتھارٹی بنائی ہے،چودھری سرورلاہور:جو ٹھگوں کی کمپنیاں ہیں آب پاک اتھارٹی ان کو جرمانہ کر سکتی ہیں۔ بیورو کریسی نے آب پاک اتھارٹی بنانے میں ایک سال لگا دیا، ابھی فنڈز جاری نہیں ہوئے۔