Friday, April 19, 2024

لاہورہائیکورٹ کے سابق  چیف جسٹس افتخار حسین چوہدری کی نماز جنازہ کل صبح نو بجے ادا کی جائیگی

لاہورہائیکورٹ کے سابق  چیف جسٹس افتخار حسین چوہدری کی نماز جنازہ کل صبح نو بجے ادا کی جائیگی
June 6, 2015
لاہور(92نیوز)سابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری  کی نمازجنازہ کل صبح نو بجے ڈیفنس کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری گزشتہ روز لندن میں  انتقال کرگئے۔ افتخار حسین چوہدری انیس سو پینتالیس میں پیدا ہوئے۔افتحار حسین چوہدری انیس سو چورانے میں لاہورہائیکور ٹ کے جج مقرر ہوئے ۔ انہوں نے ستمبر دو ہزار دو لاہور ہائیکورٹ کے چھتیسویں چیف جسٹس کی حیثیت  سے حلف اٹھایا  اوراکتیس دسمبر دو ہزار سات تک اس عہدے پر فائز رہے ۔ سابق چیف جسٹس کی نماز جنازہ  کل صبح  نو بجے ڈیفنس میں  ادا کی جائے گی۔