Thursday, March 28, 2024

لاہورہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے کے کیسوں کی سماعت کیلئے 48سنگل،بیس ڈویژن اور 16سولہ خصوصی بنچوں کی تشکیل

لاہورہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے کے کیسوں کی سماعت کیلئے 48سنگل،بیس ڈویژن اور 16سولہ خصوصی بنچوں کی تشکیل
May 2, 2015
    لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 48 سنگل، بیس ڈویژن اور سولہ خصوصی بنچز تشکیل دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی روسٹر جاری کر دیا ہے۔ جاری شدہ روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے بارہ ڈویژن اور انتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ اہم مقدمات کی سماعت کے لئے سولہ خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دیے گئےراولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور چار سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے دس سنگل اور چار ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور پانچ سنگل بنچز بھی تشکیل دیے گئے ہیں نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت بھی کریں گے۔